شیفیلڈ لا سینٹر کی ویب سائٹ میں خوش آمدید

شیفیلڈ لا سینٹر مفت اور آزاد قانونی مشورہ فراہم کرتا ہے۔

 

ہم ایسے لوگوں کی مدد کرتے ہیں جن کی دیگر قانونی مدد تک رسائی نہیں ہے یا جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔

 

شیفیلڈ لا سینٹر کیا کرتا ہے؟

درج ذیل قانون کے میدانوں کے سلسلے میں ہم مشورہ پیش کرتے ہیں:

 

  • ہاؤسنگ
  • روزگار
  • نقل مکانی
  • پناہ گزینی
  • امتیازی سلوک، بشمول نسلی امتیاز

 

ہم ویلفیئر بینیفٹس (عوامی مفادات) اور ڈیبٹ (قرض) کے مسائل کے متعلق بھی مشورہ کا سیشن پیش کرتے ہیں۔

 

براہ کرم، مزید اطلاعات کے لیے ہماری پوچھ تاچھ لائن 2731888 0114 پر 10 بجے صبح سے 4 بجے شام کے درمیان رابطہ کریں۔

 

اگر آپ اچھی طرح انگلش میں بات نہیں کرسکتے ہیں، تو وہ آپ کی اس سلسلے میں مدد کریں گے کہ آپ کے فون کرنے پر آپ کو کوئی انگریزی داں دوست یا فیملی ممبر مہیا ہوجائے۔

 

شیفیلڈ لا سینٹر کیا نہیں کرتا ہے؟

ہم مالکان زمین یا نوکر رکھنے والوں کو مدد نہیں دیتے اور عموما ہم شیفیلڈ سے باہر رہنے والوں کی مدد نہیں کرتے۔

 

میں مدد کے لیے اور کہاں جاسکتا ہوں؟

اگر ہم آپ کی مدد نہیں کرسکتے ہوں، تو براہ کرم کمیونٹی کی قانونی مشورہ لائن سے 08453454345 پر فون کریں یا www.communitylegaladvice.org.uk کو دیکھیں (اس ویب سائٹ پر کمیونٹی کی زبانیں دستیاب ہیں)۔

 

آپ اپنے مقامی سیٹیزن ایڈوائس بیورو یا ایڈوائس سینٹر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

شیفیلڈ لا سینٹر کا مقصد ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہے جو ظلم یا غیر عادلانہ برتاؤ سے دوچار ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایسے شخص کو مدد دینے سے انکار کرسکتے ہیں جو ظالمانہ طریقے سے پیش آتا ہو۔

 

 

ہمیں افسوس ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم اپنی پوری ویب سائٹ کا آپ کی زبان میں ترجمہ کرنے سے قاصر ہیں۔